وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا، وزیرداخلہ نے سب بتا دیا

وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا، وزیرداخلہ نے سب بتا دیا

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کیسے،کیونکرتبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا،کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے ،خوشی ہوتی کہ پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی ،کوشش ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں ہے،ہمسایہ ملک میں دوڑلگی ہے دنیابھرکے رنما آرہے ہیں اقتصادی ترقی کی دوڑلگی ہے،نواز شریف نے دو ٹوک موقف اپنایاہے کہ 70سال کے کھیل کوتبدیل کرناہوگا،یہ سارا منظر ملک اور جمہوریت کی خد مت نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت کیسے،کیونکرتبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا،پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ کیا،سب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا،خوشی ہوتی کہ پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا،کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے۔(ن م)

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت