لاہوریوں کی خوشیوں کوکسی کی نظر کھا گئی: سنگین رکاوٹ سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچزپر کراچی منتقلی کا خطرہ منڈلانے لگا،ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ شائقین کرکٹ نے سر پیٹ لیے:

لاہوریوں کی خوشیوں کوکسی کی نظر کھا گئی: سنگین رکاوٹ سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچزپر کراچی منتقلی کا خطرہ منڈلانے لگا،ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ شائقین کرکٹ نے سر پیٹ لیے:
(لاہور : پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے میچوں کے دوران صفائی ستھرائی کیلئے معاوضے کا معاملہ۔ پی سی بی حکام نے ایل ڈبلیو ایم سی کو لال جھنڈی دکھا دی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے نواسی لاکھ اڑتالیس ہزارکا مراسلہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردیا۔ پی ایس ایل کے 20 اور 21 تاریخ کو ہونے والے میچز کیلئے پی سی بی حکام اور ایل ڈبلیو ایم سی کے درمیان صفائی ستھرائی کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے۔

 

 

 

 

 

 

پی ایس ایل کے پہلے اور ورلڈ الیون کے میچوں کے دوران صفائی کا معاوضہ ایل ڈبلیو ایم سی کو ادا نہ کیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے معاملہ بورڈ کے ڈائریکٹرز سے اٹھایا۔ تو آگے سے جواب دیا گیا کہ یہ قومی معاملہ ہے مفت میں کام کیا جائے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اصرار پر پی سی بی حکام نے سوچ بچار کیلئے چند دن کی مہلت مانگ لی ہے۔ اس سے پہلے بھی پی سی بی کے ذمہ واجب الادا بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے پہلے اٹھارہ لاکھ۔ پھر چون لاکھ، اس کے بعد تہتر لاکھ اور اب نواسی لاکھ سے زائد کا مراسلہ ڈپٹی کمشنر کو لکھ دیا گیا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت