وکٹ لینے کے بعد یہ شوخیاں مارنا چھوڑ دو ورنہ۔۔۔حسن علی کو کس نے خبردار کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کر لیا ہے بلکہ وہ ون ڈے کی عالمی رینکنگ کے نمبر ایک بولر بھی بن گئے ہیں۔ حسن علی کی ایک اور منفرد بات وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کا ایک خاص انداز ہے جسے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کے حسن علی کو اس مخصوص انداز کا جشن منانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نوجوان بولر کو ان کے

ڈاکٹر نے واضح ہدایت جا ری کی ہے کہ وہ وکٹ لے کر خوشی منانے کا اپنا انداز بدلیں کیونکہ ان کے روایتی جشن منانے کے طریقے سے ان کو کندھے اور کمر کا انجری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میرے جوش اور منفرد سٹائل میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس لیئے وہ اپنے مخصوص انداز کو نہیں بدلیں گے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت