کیا لاہور قلندرز کی شکست ایک سازش نکلی۔۔۔ناقص امپائرنگ یا کچھ اور،دھماکے دار خبر

شارجہ(نیوزڈیسک)لاہور قلندرزکی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے میعار پر سوال اٹھا دیا،سی او او اور منیجر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو امپائرز نے ایل بی ڈبلیوکے فیصلے پر ریویو لینے سے روکا۔اسلا م آباد یونائیٹڈ کیخلاف سپر اوور میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمین رانا کا کہنا تھا کہ کچھ فیصلے بھی ہمارے

حق میں نہیں گئے ، جب فخر زمان نے اپنے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اشارہ کیا تو امپائرز نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس اب کوئی ریویو نہیں بچا ہے ،جب ہم نے انہیں ریویو سسٹم کے قوانین کے بارے میں آگا ہ کیا تو انہوں نے مانا کہ ہمارے پاس ایک ریویو موجود تھا تاہم اس وقت تک فخر زمان گراؤنڈ چھوڑکر جا چکے تھے،یہ کوئی بہانہ نہیں تاہم اگر ہم فخر زمان جیسا بلے باز اس وجہ سے کھوئیں گے تو اس کا لازمی ہماری بیٹنگ پر اثر پڑے گا ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت