اس لڑکے نے شادی ہال میں گھس کر یہ نیلا بیگ چرا لیا اور دوڑ لگا دی، اس بیگ میں ایسا کیا تھا؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) شادی کے موقع پر دولہا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہوتا ہے اور رشتہ دار بھی خوشیاں منانے میں مصروف ہوتے ہیں لیکن لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ہونے والی ایک شادی کے دوران دولہے کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رائیونڈ روڈ پر نجی شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک کم سن لڑکا موقع کا فائدہ اٹھا کر شادی ہال میں داخل ہو گیا۔ شادی ہال میں رکھے ایک بیگ میں 15 تولہ سونا اور نقدی پڑی تھی جسے اٹھا کر اس نے نیلے بیگ میں ڈالا اور شادی ہال سے باہر نکل گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا جیسے ہی شادی ہال سے باہر نکلا تو دوڑ لگا دی۔ باہر اس کا ایک اور ساتھی بھی کھڑا تھا جو اسے لے کر فرار ہو گیا۔ عابد نامی شہری نے تھانہ رائیونڈ میں درخواست جمع کرا رکھی ہے کہ مذکورہ لڑکے کو جلد از جلد گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جائے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت