پنجاب میں تحریک انصاف کی واحد کامیابی۔۔۔ چوہدری سرور نے سینٹ انتخابات کیسے جیتا؟۔۔ اصل کہانی سامنے آگئی

پنجاب میں تحریک انصاف کی واحد کامیابی۔۔۔ چوہدری سرور نے سینٹ انتخابات کیسے جیتا؟۔۔ اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل حمزہ شہباز پُر اعتماد تھے کہ ہمارا ہی مینڈیٹ ہے کیونکہ ہمارے بڑے بڑے جلسے ہو رہے ہیں اور ہمیں طاقت حاصل ہے۔ لیکن وہ اتنا پُر اعتماد رہنے کی وجہ سے ہی مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ایک مخصوص اندرونی سیل تھا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف خود تھے اور ٹکٹوں میں ان کا مائیکرو مینج تھا ، سرور صاحب کہا کرتے تھے کہ جہاں میرا مشورہ مانا گیا وہاں جیت گئے ،جہاں میرا مشورہ نہیں مانا وہاں ہار گئے۔

 

 

 

 

 

 

 

یعنی چوہدری سرور اپنے آپ کو کنگ میکر تصور کرتے تھے۔ دوسرا ان کے پاس برطانیہ کا بھی تجربہ تھا ۔ ابھی بھی انہوں نے تکنیکی انداز میں الیکشن لڑا ہے۔ جو ووٹ کنورٹ ہوئے اور مسلم لیگ یو کے بھی جو اُمیدوار ہارنے تھے وہ ووٹ بھی ان کو مل گئے۔ اصل جو مسئلہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے وہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کو اتنے ووٹ کیسے پڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کوئی نہیں جیتا ، اگر کہا جائے کہ ایوان بالا کے الیکشن سے کسی ایک پارٹی یا رہنما یا جمہوریت کو فروغ ملا ہے تو ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس میں سب ہارے ہیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت