چند منٹ کے 8 لاکھ روپے۔۔۔۔ چند گھنٹو ں میں پوری دنیا میں مشہور ہو جانے والی پریا پرکاش کی زندگی کا دھماکہ خیز راز فاش ہوگیا

چند منٹ کے 8 لاکھ روپے۔۔۔۔ چند گھنٹو ں میں پوری دنیا میں مشہور ہو جانے والی پریا پرکاش کی زندگی کا دھماکہ خیز راز فاش ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیالم فلم ”اورو اڈار لو“ کے گانے ’مانیکیا مالارایا پووی“ سے چند سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پریا پراکاش ورئیر

اپنی دلکش اداﺅں سے کروڑوں دلوں پر چھا گئیں۔ انہوں نے ناصرف سنی لیون، دیپکا پڈوکون جیسی اداکاراﺅں کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بھی بنیں۔صرف ایک دن میں ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو چھ لاکھ لوگوں نے فالو کیا جس پر وہ امریکی ٹی وی سٹار کیلی جینر اور فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گئیں جبکہ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریا پراکاش ورئیر اس شہرت کا خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں اور انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کیلئے 8 لاکھ بھارتی روپے لے رہی ہیں۔ کسی بھی اداکارہ کیلئے پہلی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اتنا مشہور ہو جانا اور صرف ایک پوسٹ کے بدلے لاکھوں روپے ملنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی اداکارہ پریا پراکاش ورئیر شہرت کی اس قدر بلندی پر پہنچ گئیں ہیں

کہ اب ان سے متعلق سوالا بھی امتحانات کا حصہ بننے لگے۔پریا پراکاش سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ ان کی چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو صرف ایک دن میں انسٹاگرام پر چھ لاکھ فالوورز آئے جبکہ اب ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔اب وہ اس قدر شہرت حاصل کرچکی ہیں کہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں ہونے والے مڈٹرم امتحانات میں ان سے متعلق سوال ہی شامل کردیا گیا۔یہ سوال پروفیسر امیت سیٹھی کی جانب سے پڑھائے جانے والے مشین لرننگ کورس کے پرچے میں پوچھا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔دیویانی ورما نے بتایا کہ انہیں پرچے میں پریا پراکاش ورئیر کا نام دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ پرفیسر امیت سیٹھی اپنا کورس پڑھانے اور امتحان کو دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیٹ پر مشہور میمز سے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت