پریانکاچوپڑا نے انوشکا شرما اور سنی لیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، بالی ووڈ سے آنے والی تازہ ترین خبر آپ کو حیران کرڈالے گی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) گلیمر گرل ، کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہالی وڈ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے ایک اور اہم اعزازاپنے نام حاصل کرلیا، اداکارہ نےجہاں ہالی وڈاور بھارتی فلموں میں تہلکہ مچا رکھا ہے ، اوراداکاری کے ساتھ ساتھ گلو کاری کے بھی جوہر دکھا رہی ہیں وہین سوشل میڈیا پر بھی کسی

سے پیچھے نہیں ہیں، جی ہاں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کے چاہنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہے جو تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بڑھ کر22 ملین سے تجاوزکر چکی ہے ، پریانکا نے اس موقع پر نے اپنے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 22ملین سے زائد ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، واضح رہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں صف اول کے تقریبا ً تمام ہی اداکار اور اداکارائیں سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں سے رابطوں کو ترجیح دیتے ہیں ، بھارتی اداکاروں کے پر ستار خوش ہو جائیں ، کہ اب کوئی ایک دو نہیں پورے 200 بھارتی اداکار سوشل

میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دستیاب ہیں، اتنی بڑی تعدا د میں بھارتی اداکاروں اور اداکا رائوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا استعمال سوشل میڈیا کنٹیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر ہے جس سے میڈیا،انڈسٹری اور عوام میں اپنے رابطوں کو بحال رکھنا مقصد ہے ، ٹوئٹر پر سب سے مقبول بھارتی اداکاروں میں عامر خان اور شاہ رخ خان کے فالو ورز کی تعداد 50 ملین سے تجاوز کرچکی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلے اور مسا بقت کی اس دو ڑ میں بھارتی اداکار عوام سے رابطے کو کافی اہمیت دینے لگے ہیں جو شائقین کی خوش دلی کے لئیے اہم سلوگن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔(م،س)

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت