پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے حوالے سے بری خبر، عوام سے دعا کی اپیل

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے حوالے سے بری خبر، عوام سے دعا کی اپیل
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے گر کر زخمی ہوگئے۔ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون نعیم بخاری ان دنوں دورہ لندن پر ہیں۔ سفر کے دوران وہ لندن کے انڈرگراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نعیم بخاری کو فوری طور پر لندن کے سینٹ میریز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہ ربتائی ہے تاہم ان کی نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت