میرےاستعفے کاسب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟ مخدوم جاوید ہاشمی (ن) لیگ پر برہم ، دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا

میرےاستعفے کاسب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟ مخدوم جاوید ہاشمی (ن) لیگ پر برہم ، دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا

ملتان(ویب ڈیسک) سابق سینئروفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت بچانے پرمسلم لیگ ن کومیرا شکریہ ادا کرناچاہیےتھا،حکومت کیخلاف تین سال قبل سازش ناکام بنائی،

میرے استعفے کاسب سے زیادہ فائدہ ن لیگ کوہوا،آج تک نہیں پوچھا گیا کہ استفعیٰ کیوں دیا؟ انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے۔ کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہے؟ خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔

اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ پریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ابھی تو یہ شروعات ہے، ججز ابھی نواز شریف کو جیل میں بھی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کبھی آئین کے دفاع میں آگے نہیں آئے۔نواز شریف نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ نواز شریف نے کہاہے کہ وہ آئینی جنگ لڑتے رہیں گے ۔کچھ لوگوں نے مجھے ناکام سیاستدان کہا۔ عمران خان اور ان کے ساتھی استعفے دینے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عقل اور دماغ سے فارغ ہے، اسے لوگوں نے سر پر چڑھایا ہوا ہے۔یوف رضا گیلانی کہتے تھے کہ میں نے تو احتجاج نہیں کیا تھا لیکن اب یوسف رضا گیلانی بھی احتجاج کر رہے ہیں ، جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت