اپنے حمایت یافتہ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ لانے کے بعد عمران خان نے سینیٹ میں کس کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا، ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن میں ن لیگ کو شکست دینے کے بعد اب تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے سلسلے میں بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروانے کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب میں شکست کے بعد اگر ن لیگ اب قائد حزب اختلاف بھی منتخب کروانے میں ناکام رہی تو سینیٹ میں حکمراں جماعت اپنا کنٹرول مکمل طور پر کھو دے گی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت