جلسے میں علیم خان کو جوتا لگنے کے بعد عمران خان دلبرداشتہ، ناقابل یقین ردعمل سامنے آ گیا

گجرات(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ہوگئے، پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ

ان کے خطاب کے دوران کسی نے عمران خان پرجوتا پھینک دیا۔ تاہم جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کے سینے پرلگا۔ عمران خان نے جوتا پھینکے جانے پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا۔علم خان کے جوتا لگنے پرعمران خان پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ جبکہ اس کے برعکس علیم خان جوتا لگنے کے بعد بھی مسکراتے رہے۔واضح رہے عمران خان پرآج جوتا پھینکے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام لگایا گیا۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جوتا پھینکنے کی حرکت کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی ۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی جانب جوتا پھینکنے کے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس طرح کے شرمنا ک واقعے کی پہلے بھی مذمت کی گئی اور آج بھی مذمت کی جائے گی۔ پچھلے کچھ عرصے سے جس ملک میں جوتا مہم شروع کی گئی ہے،

اس پر کنٹرول نہ کیا گیا اور صورتحال یہی رہی تو سب پر جوتے اچھا دیے جائیں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے واقعات پر مل بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ جوتاپھینکنے والا100فیصد(ن)لیگ کاورکرہوگا۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا عمران خان کی جانب جوتا پھینکنے کے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن)کوایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی جبکہ (ن)لیگ میں قابل مذمت روایات ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھو ٹے لوگ چھوٹی حرکتیں کررہے ہیں جبکہ نوازشریف کوجوتامارنیوالاتحریک انصاف کاکارکن نہیں تھا۔واضح رہے کہ گجرات میں جلسے سے خطاب کے دوران عمرا ن خان کی طرف جوتا پھینکا گیا جوکپتان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے ’’ سینے ‘‘ پر جا لگا۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل گجرات میں جلسے سے خطاب کے دوران عمرا ن خان کی طرف جوتا پھینکا گیا جوکپتان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے ’’ سینے ‘‘ پر جا لگا۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت