”طاہر القادری واپس آگئے ،کیا کہیں گے ؟“تحریک لبیک کے دھرنے کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”طاہر القادری واپس آگئے ،کیا کہیں گے ؟“تحریک لبیک کے دھرنے کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد ( آن لائن )احتساب عدالت کے باہر صحافی نے طاہرالقادری کی واپسی سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف خاموشی سے چل دئیے

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں کمرہ عدالت میں صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کیا کہیں گے ،اس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جج صاحب نے کمرہ عدالت میں بات کرنے سے منع کر رکھا ہے ،ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے ،کمرہ عدالت میں بات کرنا مناسب نہیں ،بہتر ہے جج کی بات کا احترام کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کہنے کے لیے بہت ساری باتیں ہیں جو ایک دو دن میں کروں گا ۔بعد ازاں احتساب عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ طاہر القادری واپس آگئے ہیں ،کیا کہیں گے ؟،اس سوال پر نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا اور چپ چاپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پنجاب ہاوس چلے گئے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت