سینیٹ چیئرمین کا فیصلہ ہو گیا؟ نواز لیگ اکثریت حاصل کر گئی؟ ایسی خبر جس نے سینیٹ کے چیئیرمین کے منتخب ہونے سے پہلے ہی لیگی ارکان میں خوشی کی لہر درا دی

سینیٹ چیئرمین کا فیصلہ ہو گیا؟ نواز لیگ اکثریت حاصل کر گئی؟ ایسی خبر جس نے سینیٹ کے چیئیرمین کے منتخب ہونے سے پہلے ہی لیگی ارکان میں خوشی کی لہر درا دی
اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لیے مطلوبہ اکثریت مل گئی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے سینٹ میں اکثریت ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ نواز شریف کے زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ فاروق ستار اور خالد مقبول نے ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایک دھڑے کے پاس ایک جبکہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسرے کے پاس چار ووٹ ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف نے اتحادیوں کے بغیر فاٹا کے پانچ سینیٹروں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی درخواست کی۔ ملاقات میں شمیم آفریدی، ہدایت اللہ، مومن خان آفریدی، سجاد آفریدی اور مرزا آفریدی شریک ہوئے۔ ملاقات میں امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد اللہ، مشاہد حسین اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

ادھر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملے پر مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی کے فیصلے کی منتظر ہیں۔ راجا ظفر الحق امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی رپورٹ نواز شریف کو پیش کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم نے میاں رضا ربانی کے نام کے حوالے سے فیصلہ کر رکھا ہے۔ اگر پی پی نے رضا ربانی کو تجویز نہ کیا تو ن لیگ اور اتحادی اپنا امیدوار لائیں گے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے میر حاصل بزنجو سے سوال کیا کہ آپ چیئرمین کے امیدوار ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میری مسکراہٹ سے اندازہ لگا لیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت