بریکنگ نیوز:طیارہ گر کر تباہ،11افراد جاں بحق

بریکنگ نیوز:طیارہ گر کر تباہ،11افراد جاں بحق
تہران/دبئی (آئی ا ین پی)ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوارکو

ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔برطانوی خبررساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا۔حادثے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبی خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرا اور تباہ ہوگیا۔شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370کلومیٹر دور واقع ہے ۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔جائے حادثہ کے قریب واقع گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے پہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ یادرہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ایران کا ایک اے ٹی آر72طیارہ ملک کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 65افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت