شام کے مسلمانوں کی اللہ نے سن لی۔۔مظالم ڈھانے والی کفار کی فوج کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دمشق(نیوزڈیسک) شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،عملے سمیت تمام مسافر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی میں موجود بڑی عالمی طاقت روس کے لیے شام سے انتہائی بری خبر آ گئی۔ شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز کے کریش ہونے کے نتیجے میں جہاز میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں 26 افراد سوار تھے جبکہ عملے کے 6 اراکین بھی ا س حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔اس طرح اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ وہ طیارہ حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس حادثے کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت