اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر—–

اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر—– رطانیہ کے معروف ’بلیک پول زو‘ میں پیدا ہونے والے ننھے اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام پر ’لوئس‘ رکھ دیا گیا۔

 

 

لنکا شائر میں واقع معروف بلیک پول زو میں نوزائیدہ اونٹ کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا ہے۔ اونٹ کا یہ بچہ اسی دن پیدا ہوا جس دن شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ زو انتظامیہ نے نوزائیدہ اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے کے نام پر لوئس رکھ دیا ہے۔ ننھے اونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد زو کا رخ کر رہی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے تمام شہری نہایت خوش ہیں اور اسی دن ہمارے چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اونٹ نے جنم لیا جس سے ہمیں دہری خوشی کا احساس ہوا۔ ننھے اونٹ ’ لوئس‘ کی شرارتوں سے پورا چڑیا گھر محظوظ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد صرف لوئس کو دیکھنے کے لیے زو کا رخ کر رہی ہے اور ننھے اونٹ کی ماں کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت