بھارت کے رنگ نرالے،گدھوں کو پودے کھانے پر جیل جانا پڑا

بھارت کے رنگ نرالے،گدھوں کو پودے کھانے پر جیل جانا پڑا
بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں قیمتی پودے کھانے پر گدھوں کے ریوڑ کو پولیس نے 4 دن جیل میں بند رکھا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں قیمتی پودے کھانے پر گدھوں کے ریوڑ کو چار دن جیل کی ہوا کھانا پڑی۔

بتایا گیا ہے کہ گدھوں نے یورائی جیل کے باہر رکھے گئے پانچ لاکھ روپے کے قیمتی پودوں کو کھا ڈالا۔

پولیس اہلکاروں کے روکنے باوجود پودے کھانے پر جیل انتظامیہ نے گدھوں کے ریوڑ کو ضلعی جیل میں قید کرلیا۔

اہلکاروں نے دو تین مرتبہ گدھوں کو بھگایا لیکن گدھے باز نہ آئے اور باہر لگے پودے کھا گئے۔

گدھے لاپتہ ہونے پر مالک پوچھتا ہوا جیل آن پہنچااور اس نے جیل حکام سے درخواست کی کہ جانوروں کو چھوڑ دیا جائے لیکن اس کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔

بعد ازاں گدھوں کے مالک نے بی جے پی کے مقامی رہنما سے رابطہ کیا اور اس نے جیل آکر آٹھوں گدھوں کو رہا کرایا ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت