بھارتی جنرل نے آخرکارسچ بول دیا

پاک فوج کے جوانوں نے بنکروں کی چھت پر چڑھ کر بھنگڑا شروع کردیا اور کہا کہ اپنی ماں کا دودھ پیا ہے تو فائر کرو“کارگل میں پاکستانیوں نے ہماری ایسی دھلائی کی کہ ہمیں پیشاب بھی ڈبوں میں کرنا پڑ گیا، بھارتی جنرل نے اپنی ناکامی کی داستان خود ہی سنا دی.

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج کے سابق افسرجنرل (ر)بخشی نے کہاکہ 1990-91میںہماری پاکستان کی فوج سے کارگل سیکٹرمیں بھاری جھڑ پ ہوئی ۔معاملے کواس وقت کی حکومت نے دبادیاتھا۔کیونکہ وہاں پرجوہماری زمین تھی 1987میں وہاں پردشمن آہستہ آہستہ آگے بڑھتاآرہاتھااوراس نے کارگل میں جہاں
سب سے اہم جگہ تھی اورروڈ کے نزدیک تھی اس پرقبضہ کرلیا۔ساری اونچی چوٹیاں ان کے قبضے میں تھیں ہماری جوپہلی(پلٹن) کھیپ گئی ۔15پنجاب رجمنٹ یہ ٹھیک ان کی رینج میں تھی دن میں توکوئی حرکت کرنے کاسوال نہیں تھا۔کھانابنکروں میں بنتاتھااوریہاں تک کہ فوجیوں کوپیشاب بھی ڈبوں میں کرناپڑتاتھا۔اورباہرپھنکناپڑتاتھا،دشمن ہمارے سروں کے اوپربیٹھاتھا۔ہروقت بھاری فائرہوتاتھااس سے ہمارابہت نقصان ہوا۔پھراس کے بعدایک اوررجمنٹ آئی ان کابھی کافی نقصان ہوااس کے بعدہماری رجمنٹ آئی اورہمیں کہاگیاکہ اس جگہ سے نہیں ہلنا۔ہم وہاں پردوسال رہے ہم نے جوابی کارروائی کی۔پاکستان کی میں آپ کوایک چھوٹی سی کہانی سناتاہوں کہ وہاں ہماراایک بی ایس ایف کاپوسٹ تھاجب میں نے چارج لیااوربطوربٹالین کمانڈراس پوسٹ پرگیاتومیں نےد یکھاکہ وہ پوسٹ تہس نہس ہوچکاتھابہت زبردست فائرآیاتھا۔تمام بنکر ز ٹوٹے ہوئے تھے اورسارے کے سارے بی ایس ایف کے نوجوان پیچھے آئے ہوئے تھے آگے کی پوسٹ پرصرف ایک بنکررہ گیاتھاجس میں ہماراائیرڈیفنس کاایک حوالدارراجے سنگھ ہوتاتھاتواس نے مجھ سے کہاکہ صاحب میں آپ سے اکیلے میں بات کرناچاہتاہوںمیں نے کہاکہ کیاہواتواس نے بولاکہ صاحب ہماری یہاں بہت بے عزتی ہوئی۔پاکستان ایک بہت بھاری ائیرڈیفنس توپ لے آیاجس کی رینج میری ائیرڈیفنس توپ سے زیادہ ہےاس کورینج کے باہررکھااورتابڑ توڑ فائرکیااوریہاں پرسومٹی کے تیل کے بیرل تھے وہ سب کے سب جل گئے۔اتنی شدیدفائرنگ سے بی ایس ایف کے لڑکے اتنے گھبراگئےوہ پیچھے ہٹ گئے اورصرف ایک حوالدارراجے سنگھ رہ گیا۔راجے سنگھ نے کہاکہ پاکستانیوں نے ہمیں اچھی طرح مارلگاکے ہمیں چڑانے کے لیےوہ اپنے بنکروں کے باہرنکل آئے اورچھت پرآکے بھنگڑاکیااورکہاکہ اگرماں کادودھ پیاہے تومارلو۔تولوگ اتنے گھبراگئے کہ انہوں نے فائرنہیں کیا۔اس نے کہاکہ صاحب ہماری بہت بے عزتی ہوئی ہے آپ یہاں سی ای اوکے طورپرآئے ہیں توآپ کواس کابدلہ لیناہوگا

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت