سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا اچھالنا ایک سازش کا نتیجہ ہے:

سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا اچھالنا ایک سازش کا نتیجہ ہے:
نواز شریف ہمارے معزز مہمان تھے اور اس واقعے پر ہمارا دکھ بھی نواز شریف جتنا ہی ہے، واقعے کے مکمل تحقیق کی جائے،واقعے کے مکمل تحقیق کی جائے : علامہ راغب نعیمی
پاکستان، جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا اچھالنا ایک سازش کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے مکمل تحقیق کی جائے اور اس کا پلان بنانے والے اور عمل

 

 

 

 

 

 

کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

علامہ نعیمی نے کہا کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ نے کہا کہ نواز شریف ہمارے معزز مہمان تھے اور اس واقعے پر ہمارا دکھ بھی نواز شریف جتنا ہی ہے۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس کس کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن جس طرح سیاستدانوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک سیمینار میں شرکت کے لئے جامعہ نعیمیہ پہنچے تو تقریب سے خطاب کے دوران ہال میں موجود ایک شخص نے ان پر جوتا اچھال دیا۔

واقعے کے فوراً بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور جوتا اچھالنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت