عمران خان پر بھی جوتا پھیکنے کی کوشش ، اسے کس شخص نے بھیجا؟ پکڑے جانے کے بعد اہم انکشاف

عمران خان پر بھی جوتا پھیکنے کی کوشش ، اسے کس شخص نے بھیجا؟ پکڑے جانے کے بعد اہم انکشاف
فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش کرنے والے شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کام کے لئے راناثنااللہ کے داماد نے بھیجا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل میں جلسے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے تو ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اسٹاف اور کارکنان نے اس شخص کی کوشش ناکام بنادی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے آیا تھا اور اس

 

 

 

 

 

 

کام کے لئے اسے وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے بھیجا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا نام مرزا رمضان ہے اور حاجی آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کو جوتا مارنے کا حکم رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے دیا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید کارروائی تحریک انصاف کی تحریری درخواست کے بعد کی جائے گی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت