طلال چوہدری توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

طلال چوہدری توہین عدالت کیس:سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکن بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی،دوران سماعت طلال چودھری نے وکیل نے عدالت سے کہا کہ میرے موکل کو بیانات سے متعلق سی ڈی فراہم نہیں کی گئی ،اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ کو سب پتہ ہے آپ نے کیا کہاہے،ٹرانسکرپٹ فراہم کردیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

وکیل طلال چودھری نے کہا کہ میرے موکل کے اطمینان کیلئے سی ڈی فراہم کی جائے،عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ سماعت پر میرے موکل کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ پہلے ہی بہت زیادہ وقت ضائع ہو چکا ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل آج ہی انہیں سی ڈی فراہم کریں،سپریم کورٹ نے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی اور وفاقی وزیر کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت