سپریم کورٹ نے نومنتخب سینیٹرز پر بجلی گرا دی:اہلیت خطرے میں ، چیف جسٹس نے ایکشن لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

سپریم کورٹ نے نومنتخب سینیٹرز پر بجلی گرا دی:اہلیت خطرے میں ، چیف جسٹس نے ایکشن لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا
اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت رکھنے والے نو منتخب سینیٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز اور سول سرونٹس کی دوہری شہریت پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں دوہری شہریت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 5 اور خیبرپختونخواہ میں 9 سول سرونٹ دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ بلوچستان میں8، آزاد کشمیرمیں28 اور گلگت بلتستان میں ایک سول سرونٹ کی دوہری شہریت ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کوئی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں

 

 

 

 

 

 

ہے۔ایسے لوگ غبن کر کے ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔ ہو سکتا ہے کسی کے پاس پاکستان کے راز ہوں، ہو سکتا ہے کہ کسی پر نیب کے کیسز چل رہے ہوں۔دوہری شہریت کا حامل افسر باہر جا کر پناہ لے سکتا ہے۔راؤ انوار کا معاملہ بھی دیکھنا ہے۔ راؤ انوار کے پاس اقامہ ہے ، وہ دوہری شہریت میں آتا ہے یا نہیں؟ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے دوہری شہریت کا ڈیٹا بہت اہم ہے۔
ہمیں پتہ چلا ہے کہ حالیہ انتخابات میں جیتنے والوں کے پاس بھی دوہری شہریت ہے۔ سینیٹ الیکشن جیتنے والوں میں سے کتنے لوگوں کے پاس دوہری شہریت ہے؟ ہمارے پاس یہ معلومات ہونی چاہئیں کہ کتنے سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ جن کے پاس دوہری شہریت ہے سینیٹرز منتخب ہونے کے بعد ان کی آئینی پوزیشن اب کیا ہو گی؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتایاجائے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کتنے لوگوں کے پاس دوہری شہریت ہے؟ اگر ایسے لوگوں نے سچائی نہ بتائی تو ان کو پکڑنے کا کیا مکینزم ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جو آدمی پکڑا گیا وہ سرکاری افسر نہیں رہے گا۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوا اور دوہری شہریت کی معلومات نہ دینے والے 43ڈویژنز اور وزارتوں کے سیکرٹریز بھی طلب کر لیا۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ 44 ڈویژنز میں 22 کے قریب وزارتیں شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے آج شام ساڑھے چار بجے دوہری شہریت رکھنے والے نو منتخب سینیٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت