زاہد حامد کی قسمت جاگ اٹھی، اب کی بار کونسا اہم ترین عہدہ دیا جارہا ہے؟ دھماکہ خیز خبر

زاہد حامد کی قسمت جاگ اٹھی، اب کی بار کونسا اہم ترین عہدہ دیا جارہا ہے؟ دھماکہ خیز خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر قانون زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی کے بعد اعلیٰ سطح پر انہیں کسی اہم ملک میں سفیر بنائے جانے کاامکان ہے۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق وزیر قانون نے تشدد آمیز مظاہروں سے پہلے ہی وزیر اعظم کو پیش کش کی تھی کہ وہ وزارت سے

الگ ہوجاتے ہیں مگر کابینہ میں شامل بعض وزیروں نے ان کے مستعفی ہونےکی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اس طرح ایک سلسلہ چل پڑے گا اور کوئی بھی گروپ سڑکوں کو بلاک کرکے مطالبہ کرے گا کہ فلاں وزیر استعفیٰ دے ۔ یاد رہے کہ حکومت اور دھرنا دینے والی مذہبی جماعت لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے عہدے سے رضاکارانہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم سے براہِ راست میرا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، موجود کشیدہ صورت حال کے سبب اپنے عہدے سے رضاکارانہ استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے آج زاہد حامد کے استعفے کی منظوری کا امکان ہے۔ زاہد حامد اپنے استعفے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔ ادھر دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ وہ زاہد حامد کے رضاکارانہ استعفے پر اپنے ردعمل کا اظہار مشاورت کے بعد صبح 7بجے کریں گے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت