عزیزیہ ریفرنسز کیس : نواز شریف کی بلآخر سن لی گئی ، عدالت سے خوشخبری آگئی

عزیزیہ ریفرنسز کیس : نواز شریف کی بلآخر سن لی گئی ، عدالت سے خوشخبری آگئی
سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین عزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ پراپرٹیزکے حوالے سے دائرنیب ریفرینسزکی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں
پیش ہوئے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین عزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ پراپرٹیزکے حوالے سے دائرنیب ریفرینسزکی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں

پیش ہوئے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی پرمعاون وکیل کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پرہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کنفیوژن سے بچنے کیلئے مختصر حکم نہیں دیا، جس کے باعث کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری نہیں کیا۔ وکیل کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے کہا گیا کہ امید ہے ہائیکورٹ اسی ہفتے فیصلہ سنا دے گی، اگر تاخیر ہوئی تو اگلے ہفتے تین دن لگا تار کیس کی سماعت رکھ لی جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب عدالت نے حکم امتناع نہیں دیا تو کیس ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب کہ عدالت نے فیصلہ سنانے کا مخصوص وقت نہیں بتایا۔ نیب جج محمد بشیرنے استفسارکیا کہ وکیل خواجہ حارث کہاں ہیں، جس پر معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اورسماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی اصل وجہ خواجہ حارث کی مصروفیت ہے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پراحتساب عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاریہ نفری بھی تعینات کی گئی تھی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت