پیٹ درد کا علاج جنسی زیادتی سے بھی ہوسکتا ہے؟؟؟حیران کن رپورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میںپیٹ درد کی ایک مریضہ کا علاج ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ جنسی زیادتی کے ذریعے کرنے کی انوکھی کوشش کا انکشاف ہو اہے ۔ بھارت کے نیو ز چینل این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ورنداوان کے علاقے میں ایک خاتون کو مسلسل پیٹ درد کی شکایت ہوئی تو وہ ایک آشرم چلی گئی اور اس نے وہاں جاکر ایک پنڈت بابا دوارکا داس کو اس کی شکایت کی اور علاج کی درخواست کی ۔ پنڈت نے اسے بتایا کہ اس پر بری بلائوں کا سایہ ہے ۔ اور وہ دوسرے فلور پر جا کر انتظار کرے رات دس بجے کے بعد وہ عمل کرے گا جس کے بعد وہ بلائیں بھاگ جائیں گی ۔ خاتون نے اپنے خاوند کو سیڑھیوں پر چراغ لے کر

کھڑے رہنے کو کہا ۔ پنڈت نے کوئی خود ساختہ جنتر منتر شروع کرنے کے بعد خاتون سےجنسی زیادتی کی ۔ کچھ دیر بعد خاتون کے خاوند کو نیند آگئی جس کے بعد پنڈت نے اسے دوبارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔خاتون نے اس بات کی شکایت اپنے خاوند کو کی جسکی درخواست پر ایکایڈیشنل ڈسٹرکٹ کونسل پراوین کمارسنگھ نےپنڈت کو 25سال قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت