طلبا وطالبات اگر پڑھائی میں کامیابی چاہتے ہیں تو یہ مشروب لازمی پئیں !

طلبا وطالبات اگر پڑھائی میں کامیابی چاہتے ہیں تو یہ مشروب لازمی پئیں !
سیول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلیو بیری کے دماغ و ذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں جبکہ اس کا سرکہ پینے یا اسے سلاد پر چھڑک کر کھانے سے دماغی خلیات سرگرم ہوتے ہیں اور مستقل استعمال سے ڈیمینشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو بھی یہ روکتا ہے ۔

جنوبی کوریا کی کونکوک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بلیو بیری کا سرکہ اعصابی خلیات کو قوت دیتا اور دماغ میں ایک ایسا پروٹین بڑھاتا ہے جو ڈیمینشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے ۔

 

 

 

 

 

اس وقت دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے 5 کروڑ سے زائد مریض ہیں اور یہ تعداد ہر 20 سال میں دگنی ہوجاتی ہے اب تک اس کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں مل سکا البتہ دواؤں سے صرف اس بیماری کی پیشرفت سست کی جاسکتی ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بلیوبیری میں پایا جانے والا ایسیٹائل کولِان دماغی خلیات کو تندرست رکھتا اور دماغی خلیات میں سگنل کو ممکن بناتا ہے جبکہ ڈیمینشیا کا مرض ایسیٹائل کولِان کو نشانہ بناتا ہے ۔قبل ازیں کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بلیو بیری کا باقاعدہ استعمال نہ صرف یادداشت کو اچھا رکھتا ہے بلکہ نوعمر طلبا و طالبات کیلئے یہ ایک مفید دماغی ٹانک بھی ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت