ڈاکٹروں نےاسپتال میں غلط آدمی کے دماغ کا آپریشن کردیا،

ڈاکٹروں نےاسپتال میں غلط آدمی کے دماغ کا آپریشن کردیا،
خبر کے مطابق، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع کینیاٹا نیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کر ڈالا جس پر ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم کو معطل کردیا گیا
کینیا کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کردیا۔

خبر کے مطابق، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع کینیاٹا نیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کر ڈالا جس پر ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم کو معطل کردیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

اسپتال کی سربراہ للی کوروس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 2 مریض ایک ساتھ لائے گئے جن میں سے ایک کے دماغ میں خون جمنے کی وجہ سے آپریشن کرنا تھا جب کہ دوسرے مریض کے سر میں سوجن تھی جس کے علاج کےلیے آپریشن کی ضرورت نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں نے غفلت برتتے ہوئے مریضوں کی شناخت میں غلطی کردی جس کی وجہ سے سر میں سوجن والے مریض کے دماغ کا آپریشن کردیا۔

آپریشن کے بعد آنے والی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ مریض کے دماغ میں خون جمنے کی علامات نہیں تھیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت