آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول کر بیان کر ڈالی

میجر جنرل آصف غفور کا وعویٰ درست نکلا ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گرتی معیشت پر آئینہ دکھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول کر بیان کر ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کے دعووں کی حقیقت کھول کر سامنے رکھ دی ۔ آئی ایم ایف کی جولائی تا اکتوبر

کی جاری کرد ہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیرونی سرمایہ کار ی میں 49فیصد تک کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر ایک ارب 64کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ رواں سال یہ کم رقم ہوکر 80کروڑ 40لاکھ ڈالر رہ گئی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک ارب 98کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ رواں سال یہ رقم کم ہو کر صرف 30کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔ ملکی تاریخ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 49فیصد تک یعنی نصف حد تک کمی اس سے قبل کسی بھی سال نہیں ہوئی تھی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نےآئی ایم ایف کے جاری کردی اعدادو شمار کی تصدیق کر دی۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...
اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
خصوصی فیچرز

تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس

صحت